ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں ایندھن کی ترسیل میں کمی،اساتذہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

برطانیہ میں پیٹرول کے بحران کے پیش نظر فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے تاہم نرسوں، پولیس، اساتذہ اور دیگر اہم کارکنوں نے پیٹرول پمپس پر انہیں ترجیح دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خبر کے مطابق، ملک بھر کے فلنگ اسٹیشنز پر لمبی لمبی قطاریں ہیں جبکہ ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پریشانی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اساتذہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  اگریہ صورت حال برقرار رہی تو اسکول بسوں کو ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث طلبہ دوبارہ سے آن لائن تعلیم حاصل کریں گے۔

برطانیہ میں پیٹرول کی ترسیل سے متعلق بحران کے ساتھ ہی چار دن سے لوگوں بغیر سوچے سمجھے ضرورت سے زیادہ پیٹرول خرید رہے ہیں جس کے باعث طبی عملے، پولیس اور اساتذہ کومقررہ وقت پر پہنچنے پر شدید مشکلات کا سامناہے۔

ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شاپس نے کہا کہ کچھ بہتری آئی ہےکیونکہ فلنگ اسٹیشنز کو پیٹرول کی فراہمی کردی گئی ہے لیکن تاحال کار کی قطار میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

انہوں نے کورونا وبا اور لوگوں کی جانب سے غیرمعمولی گھبراہٹ کو تمام بحران کی اصل وجہ قرار دی۔

خیال رہے کہ بھاری سامان کی ترسیل پر موجود 30 ہزار ڈرائیوروں کو کورونا کا مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں