سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 5 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ داعش کے 11 کارندے پکڑے گئے۔
سوڈانی خفیہ سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق داعش کے عسکریت پسندوں کے قیام کردہ اڈے پر چھاپے کے دوران چھڑنے والی جھڑپ میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
بعد ازاں داعش کے 11 کارندے کہ جن کا تعلق مختلف ممالک سے تھا پکڑے گئے۔
4 مفرور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
حاکمیت کونسل کے صدر عبدالفتح الا برہان اور وزیر اعظم عبداللہ حمدوق نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا۔
