English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں ظاہر شاہ کے دور کا آئین عارضی طور پر نافذ کریں گے:طالبان

القمر

طالبان نے افغانستان کے سابق بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کا آئین عارضی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خبر کے مطابق، افغان عبوری حکومت کی وزارت انصاف کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عبوری حکومت سابق بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کا افغانستان کا آئین عارضی طور پر نافذ کرے گی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ظاہر شاہ کے دور کے وہ قوانین نافذ کیے جائیں گے جو شریعت سے متصادم نہیں ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت انصاف کے عبوری وزیر عبدالحکیم شری  نے چینی سفیر سے ملاقات کی اور اس میں بتایا کہ طالبان حکومت جلد ہی ظاہر شاہ کے دور والا آئین عارضی طور پر نافذ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان اُن بین الاقوامی قوانین اور دستاویزات کا احترام کرتے ہیں جو شریعت اور امارت اسلامی کے قوانین سے متصادم نہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کے بادشاہ ظاہر شاہ کا طویل دور حکمرانی رہا ہے اور وہ 1933 سے 1973 تک ملک کے حکمران رہے، ان کا انتقال 2007 میں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے