چین کو درپیش بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے روس کی ریاستی توانائی کمپنی چین کے لیے بجلی کی فراہمی میں اضافہ کرے گی۔
روسی توانائی کمپنی انٹر آر اے او کے مطابق، چین نے بجلی کی فراہمی بڑھانے کے لیے باقاعدہ درخواست کی ہے جس پر بات چیت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ چین کے شمالی صوبوں کو بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کے سبب صنعتی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے۔
