اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپیڈ نے گزشتہ روز یہودی آباد کاروں کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں کو دہشتگردی قرار دیا ہے ۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے یہودی آباد کاروں کے الخلیل شہر کے علاقے مسافر یاتہ میں فلسطینیوں پر ہوئے حملوں پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ حملے دہشتگردی کے زمرے میں آتے ہیں، یہ نہ تو اسرائیل اور نہ ہی یہودیوں کی روش ہے ،یہ تشدد اور خطرناک طرز عمل ہے۔
واضح رہے کہ یہودی آبادکاروں نے گزشتہ روز اس علاقے میں فلسطینیوں پر حملہ کر دیا تھا جس میں بارہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ان حملہ آوروں نے علاقے میں کسانوں کی بھیڑ بکریوں کو بھی نشانہ بنانے سمیت فلسطینیوں کے مکانوں اور ان کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔
