English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدرعارف علوی کا ورچوئل یونیورسٹی کے دائرہ کار میں توسیع دینے پر زور

القمر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فاصلاتی نظام تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے جولوگوں کی بڑی تعداد کی دسترس میں ہے ۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی بریفنگ کے موقع پر انہوں نے ورچوئل یونیورسٹی کے دائرہ کار میں توسیع دینے پر زور دیا تا کہ ملک کے دور دراز علاقوں کے طلبہ بھی آن لائن تعلیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

صدر نے ورچوئل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نیا تصور اور مستقبل کے منصوبے تیار کیے جائیں اور اہداف کے حصول کیلئے مدت کا تعین کیا جائے۔ور چوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے یونیورسٹی کے کردار کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں ایک لاکھ طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔یونیورسٹی اپنے چار ٹی وی چینلز پر لیکچر نشر کرنے سمیت طلبہ کو جدید مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے