English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں رواں سال 73 بچوں اور 14 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے

القمر

لاہور پولیس نے رواں سال اب تک بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات کا ریکارڈ جاری کردیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 73 بچوں اور 14 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ 9 ماہ میں 2 بچیاں زیادتی کے بعد قتل کی گئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں 63 اور بچیوں سے زیادتی کے کیسز میں 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ بچوں سے زیادتی کے 9 مقدمات جھوٹے نکلے اور 36 ملزمان کا چالان کیا گیا، بچیوں سے زیادتی کے 12 مقدمات کے چالان مکمل کیے گئے۔

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہےکہ کم سن بچے بچیوں سے زیادتی کے 12 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے