English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

القمر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں افغانستان کے امور، باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور ہیومنٹیرین اقدامات میں شراکت داری پر بات کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ کےخواہاں ہیں۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، افغان انخلا اور خطے کے امن و استحکام میں پاکستان نے بھرپور حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے