ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلیے اسپیکر کو ٹاسک سونپ دیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے اور ان تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکیج کا حصہ بنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں