English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی سرزمین پر چینی قبضے میں اضافہ ، راہل نے مودی کو تنقید کانشانہ بنایا

القمر

 

دہلی (ساوتھ ایشین وائر)کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے جب آرمی چیف مکنڈ ناراوانے نے سرحد پر چینی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ۔
آرمی چیف کے بیان پر شائع ہونے والی خبر کو پوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، "چین + پاکستان + مسٹر 56 ، بھارت کی زمین پر چینی قبضے میں اضافہ۔”
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق راہول گاندھی ماضی میں کئی بار چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے حوالے سے وزیر اعظم کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ حال ہی میں ، اس نے اشاروں میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں بھارت چین سرحدی تنازع سے متعلق کچھ خبروں کی جھلک دکھائی گئی۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "مسٹر 56” چین سے ڈرتے ہیں۔
بھارت اور چین ایک سال سے زائد عرصے سے مشرقی لداخ کی سرحد پر کشیدگی کا سامنا کر رہے ہیں۔ سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں فریقوں نے مذاکرات کے کئی دور کیے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں چین نے ایل اے سی کی فرنٹ لائن پر فوجیوں کی تعداد بڑھا دی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے