ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں فائرنگ سے پاکستانی نژاد امریکی شہری ہلاک

 کراچی: قذافی ٹاؤن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کےواقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ کیا جا سکا۔

اتوارکی شب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قذافی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد امریکی شہری 65 سالہ سعید محمد ولد صالح محمد کو قتل کردیا تھا تاہم فوری طور پرواقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

پولیس نے ابتدائی طور پر65 سالہ پاکستانی نژاد امریکی شہری سعید محمد کے قتل کی وجہ زمین کا تنازع قراردےدیا، پولیس کے مطابق مقتول نے طویل عرصہ امریکہ میں ملازمت کی اور پاکستان آکر زمینیں خریدیں۔

مقتول کے زمین پرتنازع سے متعلق کچھ مقدمات بھی سامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ امریکہ میں مقیم مقتول کے بھائی کی واپسی پر تدفین اورمقدمہ درج کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں