ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کی ایک اور جعلی انٹری

نارووال:  سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر نارووال کے اسکول میں کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کر دی گئی۔

نواز شریف کے شناختی کارڈ پر سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی انٹری کی گئی۔ ویکسینیشن کا اندراج نارووال کے پبلک اسکول سے کیا گیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد نے ڈی پی او نارووال کو مقدمہ درج کرنے کیلیے درخواست دیکر  ملوث ملزمان کو گرفتار کرادیا۔

انٹری ناصر رؤف اسکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر بی ایچ یو سدوالہ کے آئی ڈی سے ہوئی، ناصر رؤف اور ثاقب پر  اس میں ملوث ہونے کا الزام ہے، نواز شریف کی ویکسینیشن کی جعلی انٹری 3اکتوبر کو کی گئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں