English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی پر معنی خیز مسکراہٹ

القمر

 اسلام آباد: مریم نواز نے ہیلی کاپٹر سے مبینہ طور پر فضائی نگرانی پر معنی خیز انداز میں مسکرانے کی وجہ بتادی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہیلی کاپٹر فضا سے گزرا تو اس کی گڑگڑاہٹ اور شور کے باعث مریم نواز نے کچھ دیر کے لیے توقف کیا اور معنی خیز انداز میں مسکراتے ہوئے آسمان کی جانب دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: آج پینڈورا لیکس پر کہاں ہے جے آئی ٹی، سپریم کورٹ کا پاناما بینچ اور نیب؟ مریم نواز

ٹوئٹر پر اس کا ویڈیو کلپ شیئر کراتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا کہ’ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ہیلی کاپٹر مانیٹرنگ پر مریم نواز کی خوبصورت مسکراہٹ‘

سوشل میڈیا کی اس پوسٹ پر جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں سوچ رہی تھی کہ یہ ہیلی کاپٹر کس نے بھیجا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے