English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: وزیر دفاع حلوصی آقار

القمر

شام میں فرات شیلڈ کے علاقے میں شہید ہونے والے سپاہیوں کا خوان رائیگاں نہیں گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک  کردیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نیول اکیڈمی کے 2021-2022 تعلیمی سال کا افتتاح ایک تقریب کے ساتھ ہوا جس میں وزیر قومی دفاع حلوصی آقار ، چیف آف جنرل سٹاف جنرل یشار گیولر  اور فورس کمانڈرز نے شرکت کی۔

تقریب  س میں شرکت کرتے ہوئے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے فرات شیلڈ کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید  ہونے والوں کی لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا  کہ "ہم نے اپنے شہداء کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ ہم نے فوری طور پر ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جنہوں نے ہمارے ہیروز کو شہید کیا۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور مزید فوجی آپریشن جاری ہے۔

آقار نے کہا کہ ترکی  جس 40 سالوں سے دہشت گردی کا سامنا   کرنا پڑرہا ہے  کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ  نہ صرف ہمارے لیے بلکہ ہمارے پڑوسیوں کے لیے بھی بہت بڑی جیت ہوگی۔ 24 جولائی 2015 کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شروع ہونے والے نئے دور کے دائرہ کار میں ، اب تک 18،582 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2021 تک 2136 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے