English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلورملزمالکان کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پنجاب بھر میں ہڑتال کا فیصلہ

القمر

لاہور: فلوز ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو منگل سے صوبہ بھر میں ہٹرتال کی جائے گی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلور مل مالکان نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، گندم کی اجرائی پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین طاہر حنیف کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹہ اٹھانے کی شق کو ختم کیا جائے۔

طاہر حنیف کا کہنا تھا کہ فلور ملز سرکاری کوٹہ سے نہ گندم اٹھائے گی نہ کوئی ایگریمنٹ کرے گی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تمام اضلاع میں فلور ملز  مالکان اپنی مینٹنگرز کریں گے، اور مل مالکان کی مشاورت کے بعد منگل سے صوبہ بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے