جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے شمال مشر قی علاقے میں 7 اکتوبر کو آنے والے 5.9 کی شدت کے زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 43 تک ہو گئی ہے۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق چیبا علاقے میں رونما ہونے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 تھی تو اس کا مرکز زیر زمین 80 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
ادارے نے اسی قسم کے زلزلوں کے جھٹکوں کے آئندہ کے ہفتے میں بھی جاری رہ سکنے، پہاڑی چٹانیں اور مٹی کے تودے گر سکنے پر عوام کو خبر دار کیا تھا۔
کیودو نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ٹوکیو کے جوار کے شہروں میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 43 تک ہو گئی ہے جبکہ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
