English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لینے والے ہی عمرے پر آسکیں گے: سعودی حکومت

القمر

سعودی عرب نے عمرے کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن کرانے والوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرےکی اجازت ہوگی۔

وزرات کے مطابق، مکمل ویکسینیشن والے ہی مسجدالحرام اورمسجد نبوی  میں نمازادا کرسکیں گے جبکہ فیصلے کا اطلاق آج یعنی  اتوار کی صبح 6 بجے سے ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے افراد جنہوں نے عمرے اور مساجد میں نماز کی پیشگی اجازت حاصل کررکھی لیکن ویکسین کی ایک ہی خوراک ہی لی ہے تو انہیں بھی متعلقہ تاریخ سے 48 گھنٹے قبل انہیں ویکیسن کی دوسری ڈوز لگوانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے