English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے مزید 27 جاں بحق، 1086 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 27 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 228 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 27 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1086 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 771 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 953 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 94 ہزار 590 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 746 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 165 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 520 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 35 ہزار 61 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 316 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 333 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 821 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 12 ہزار 162 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 501 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 360 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 673 اموات اور 1 لاکھ 67 ہزار 468 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 357 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 660 ہے۔ اسلام آباد میں 936 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 3 ہزار 761 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 380 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 214 ہے۔ آزاد کشمیر میں 740 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 426 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 108 جب کہ فعال کیسز کی 148 ہے۔ صوبے میں 352 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 608 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 363 جب کہ فعال کیسز 73 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 104 مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے