English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی رکن پارلیمان ڈیوڈ ایمیس چھرا گھونپنے سے ہلاک

القمر

برطانوی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایک رکن جنوب مشرقی برطانیہ میں اپنے آبائی ڈسٹرکٹ کے ایک چرچ میں جمعے کو اس وقت کئی بار چاقو کے وار کے بعد ہلاک ہو گئے جب وہ اپنے حلقے کے ووٹروں سے ملاقات کر رہے تھے۔

69 سالہ ڈیوڈ امیس قدامت پسند پارٹی کے ایک رکن تھے اور انگلینڈ کے ایسیکس میں ساوتھ اینڈ ویسٹ کی نمائندگی کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 25 سالہ مشتبہ شخص حراست میں ہے۔

ایسیکس پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم اس واقعے کے سلسلے میں کسی اور کی تلاش نہیں کر رہے ہیں؛ اور ہمارے خیال میں اس وقت عوام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے”۔

امیس، جو 1983 سے رکن پارلیمنٹ تھے، شادی شدہ تھے اور ان کے پانچ بچے ہیں۔

اس رپورٹ کے لئے کچھ معلومات ایسو سی ایٹڈ پریس اور رائٹرز سے لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے