English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان پر 4 ملکی مذاکرات 19 اکتوبر کو ماسکو میں ہوںگے

القمر

ماسکو/ نئی دہلی (صباح نیوز) روس افغانستان سے متعلق مذاکرات کے لیے آئندہ ہفتے امریکا، چین اور پاکستان کی میزبانی کرے گا۔ روس کی دعوت پر بھارت بھی شرکت کے لیے رضامند ہوگیا ہے۔ نیوز ایجنسیوں نے کریملن کے سفیر ضمیر کابلوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات19 اکتوبر کو ہوگی اور یہ ممالک افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر ایک مشترکہ موقف پر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ ضمیر کابلوف نے کہا کہ طالبان کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے تاہم انہوں نے ابھی تک اپنے وفد کے اراکین کا اعلان نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے