English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان پریمئر فٹبال لیگ کیلیے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ راولپنڈی سینٹر کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں اورلیگ میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ، راجہ اشتیاق احمد اور تیمور کیانی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے بالترتیب چیئرمین اور کوآرڈینیٹر ہوں گے۔سیکرٹری جنرل ، پاکستان فٹ بال فیڈریشن ، محمد نوید اکرم کے مطابق لیگ کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں لوکل آرگنائزنگ کمیٹی ،ٹیکنیکل کمیٹی اور گرائونڈ کمیٹی شامل ہیں، لوکل آرگنائزنگ کمیٹی میں چیئرمین ، راجہ اشتیاق احمد، ڈپٹی چیئرمین چچا سعید احمد اور کوآرڈینیٹر تیمور کیانی شامل ہیں اور دیگر ممبران میں راجہ مسعود احمد ، سید ذاکر حسین نقوی ، طاہر قریشی ، چوہدری امجد علی ، زاہد شاہ ، ناصر کیانی ، محمد جاوید ، حافظ وقار ، عمران خان ، اسلام الدین ، اشرف بلتی اور ملک جاویدکو رکھا گیا ہے۔ٹیکنیکل کمیٹی وزیر محمد چیئرمین اور دیگر ارکان میں ذوالفقار احمد چیمہ ، چمن خان اور ضرار محمود پیرزادہ شامل ہیں۔ جبکہ گرائو نڈ کمیٹی کے چیئرمین خرم فاروقی اور دیگر ارکان میں محمد ادریس ، محمد صدام علی اور محمد حارث مشتاق شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے