English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکی تاریخ میں پہلی بار عید میلاد النبیؐ کا شاندار جشن منائینگے ، وزیر اعظم

اسلام آباد (اے پی پی/ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عید میلاد النبیؐ کا شاندار جشن منایا جائے گا جس میں پوری قوم بھر پور شرکت کرے گی ‘ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی حضرت محمدؐ دنیا میں تشریف لائے‘ یہ برکتوں کا مہینہ ہے‘ یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبؐ کو اس دنیا میں بھیجا تھا۔ ہفتے کو عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمدؐ کو رحمت اللعالمین کا خصوصی خطاب دیا‘نبی کریمؐدنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے رہنما ہیں‘ لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عید میلاد النبیؐمیں سب لوگ بھرپور طریقے سے شرکت کریں‘ رواں سال ربیع الاول کے مہینے میں ہمیں ایسا جشن منانا چاہیے جو ہماری قومی تاریخ کا سب سے شاندار جشن ہو، تاکہ واضح ہوکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے عید میلاد النبیؐ کا ایسا جشن نہیں منایا‘ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں عوام، میڈیا، اقلیتوں سمیت پوری قوم کو جشن عید میلاد النبیؐ میں بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل اس طرح کا عید میلاد النبیؐ کا جشن پہلے کبھی نہیں منایا گیا۔ حکومت نے وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس 12 ربیع الاول کی سرکاری چھٹی کے باعث ملتوی کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے 12 اکتوبر کو ہونے والا ہفتہ وار وفاقی کابینہ کا اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے