ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان دنیا سے علیحدہ نہیں، دنیا میں قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی اضافہ ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج تیل اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اس طرح پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں، اگر دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی اضافہ ہوگا، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج تیل اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، ہم انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں