English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش میں کشیدگی بر قرار ، مزید 2 افراد ہلاک

بنگلادیش: مسلمان مظاہرین پر پولیس وحشیانہ تشدد کررہی ہے

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں مذہبی تشدد بڑھتا جا رہا ہے۔ ہفتے کے روز پولیس نے مزید 2 افراد کے قتل کی تصدیق کر دی۔ بدھ سے جاری بد امنی میں اب تک وہاں 6افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔ ہفتے کے دن بیگم گنج کے علاقے میں ایک مندر کے باہر ایک ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جب کہ ہلاک ہونے والا دوسرا شخص اس مندر کا محافظ تھا۔ یہ پرتشدد واقعات گزشتہ بدھ کے روز درگا پوجا کے دوران ایک ایسی وڈیو وائرل ہو جانے کے بعد شروع ہوئے، جس میں قرآن کریم کو ہندوؤں کے ایک دیوتا کی مورتی کے گھٹنے پر رکھا دیکھا جا سکتا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے ملک کے 12اضلاع میں ہندو مخالف فسادات دیکھنے میں آ چکے ہیں۔ پولیس تاحال 90افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ مقامی پولیس اہل کار شاہ عمران نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندو برادری کے ارکان 10روزہ درگا پوجا کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریوں میں تھے کہ 200افراد پر مشتمل ایک گروہ نے مندر پر دھاوا بول دیا۔ اسی دوران مندر کی کمیٹی کے ایک سینئر رکن کو بھی قتل کر دیا گیا۔ بدھ کے دن سے جاری اس بد امنی میں اب تک بنگلادیش میں6 ہندوؤں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ یہ پرتشدد واقعات اسی ہفتے بدھ کو درگا پوجا کے دوران ایک ایسی وڈیو وائرل ہو جانے کے بعد شروع ہوئے، جس میں بظاہر مسلمانوں کی مقدس کتاب کو ہندوؤں کے ایک دیوتا کی مورتی کے گھٹنے پر رکھا دیکھا جا سکتا تھا۔ اس واقعے کی بعد بدھ کی رات حاجی گنج میں پانچ سو افراد نے ایک مندر پر حملہ کر دیا تھا۔ اس فساد میں چار ہندو مارے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے ملک کے بارہ اضلاع میں ہندو مخالف فسادات دیکھنے میں آ چکے ہیں۔ ملکی وزیر داخلہ اسدالزماں نے بتایا کہ پولیس تاحال 90 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے