English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت مقبوضہ میں مزید 25 سی آر پی ایف کمپنیاں تعینات کرے گا

نئی دہلی(ساوتھ ایشین وائر)بھارتی حکومت نے شہریوں کی ہلاکتوں اور مقابلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اضافی فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تقریبا 25 کمپنیاں بھیجنے کے لیے جلد ہی ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تقریبا دو درجن سی آر پی ایف کمپنیاں ملک کے مختلف حصوں سے جموں و کشمیر منتقل ہو رہی ہیں۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ جلد ہی ان فوجیوں کو منتقل کرنے کے لیے ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ رہائش ، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے انتظامات شروع ہو چکے ہیں۔
ڈی جی سی آر پی ایف کلدیپ سنگھ پہلے ہی جموں و کشمیر میں نگرانی کی کارروائیوں میں سب سے بڑی سرکاری نیم فوجی فورس کے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ہمراہ ہیں۔
توقع ہے کہ ڈی جی سی آر پی ایف بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ 23 سے 25 اکتوبر تک دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے