جنوبی کوریا کی مایہ ناز ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے سی ای او لی جائے یونگ کو منشیات کے استعمال پر ساٹھ ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ دینا ہوگا۔
لی جائے یونگ پر سیول کی عدالت میں منشیات کے استعمال کا جرم ثابت ہوگیا جس پر انہیں ستر ہزار وان یعنی ساٹھ ہزار امریکی ڈالرز کا جرمانہ بھرنا پڑے گا۔
بتایا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں لی یونگ نے پلاسٹک جراح کے طبی خانے میں متعدد بار پروپوفول کا استعمال کیا تھا۔