English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی۔ 20 سربراہی اجلاس اور ترک صدر کی دو طرفہ ملاقاتیں

القمر

دنیا  کی عظیم ترین  بیس اقتصادیات  کے سربراہان  اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں کے یکجا ہونے والا  جی۔20 سربراہی اجلاس  اطالوی  دارالحکومت روم میں شروع ہو گیا۔

جی۔20  کے  موجودہ صدر  اٹلی   کے  روم  میں نووالا  کنونشن سنٹر  میں  میزبان وزیر اعظم ماریو دراگہی  نے  مہمانوں کا استقبال کیا۔

دراگہی نے جمہوریہ ترکی کے صدر ایردوان سمیت دیگر مہمانوں کا  ایک ایک کر کے  خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم دراگہی  اور مہمانوں نے  بعد ازاں فیملی  فوٹو اتروائی۔

کووڈ-19 کی وبا کے بعد پہلی بار آمنے سامنے منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس میں، رہنماؤں نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی انسانی  خدمات   کوسراہا۔

صدر ایردوان نے متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، جرمن چانسلر انگیلا مرکل، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بات چیت کی، جنہوں نے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

بعد ازاں عالمی سربراہان "عالمی معیشت اور عالمی صحت” کے موضوع کے ساتھ پہلے ورکنگ سیشن میں شریک ہوئے۔

سربراہی کانفرس میں وبا کے دور میں اقتصادی بحالی، ویکسینشن مہم او ر دوران وبا   پیش پیش رہنے والے معاملات پر غور کیا جائیگا۔

.صدر ایردوان ’’عالمی معیشت و  صحت’’ اور ’’مزید بہتر بحالی کے لیے  چھوٹے پیمانے کی فرموں اور خواتین   کی نگرانی ہونے والے  کاروباری مراکز سے تعاون‘‘ مرکزی خیال پر  نشستوں سمیت اموری ضیافت میں شرکت کریں گے۔

ایردوان رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگی کی جانب سے منعقدہ ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے، اور وفود کے سربراہان کے اعزاز میں اطالوی صدر سرگیو ماتاریلا کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے