ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات میں خراب کارکردگی،وزیراعظم نے مستعفی ہونےکااعلان کر دیا

شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم زوران زائیف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔

 واضح رہے کہ زائیف سن 2017  سے شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ سن2018 ء میں انہوں نے اُس وقت کے یونانی وزیر اعظم الیکسس سیپراس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اپنے ملک کے نئے نام  "جمہوریہ شمالی مقدونیہ” پر اتفاق کیا تھا اور اس طرح بالآخر سن1991  سے مقدونیہ اور یونان کے بیچ چلے آ رہے تنازعے کا خاتمہ ممکن ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں