English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان ترکی سے مثبت مذاکرات چاہتا ہے:نیکوس داندیاس

القمر

یونانی وزیر خارجہ نیکو س دندیاس نے ترکی کے ساتھ مثبت مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 سلووینیا کے وزیر خارجہ انزے لوگار  کے ہمراہ ایتھنز میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یونان۔سلووینیا تعلقات سمیت مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال اور ترکی سے متعلق بیانات بھی دیئے گئے۔

داندیاس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ترکی یا اس کی عوام کے خلاف بغض نہیں رکھتے، ہم ترکی سے مذاکرات چاہتے ہیں کیونکہ ترک معاشرے کا ایک اہم طبقہ تاحال یورپ کے ساتھ روابط پر یقین رکھتا ہے۔

یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت طرزعمل اپنایا ہے جبکہ یورپی یونین کو بھی چاہیئے کہ وہ رکنیت کے امید وار ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے سمیت عالمی قوانین اور یورپی مطابقت کا احترام کرے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے