ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم مذاکراتی میز ترک نہیں کریں گے: رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ "ہم کسی نتیجے پر پہنچنے کے خیال سے کئے جانے والے جوہری مذاکرات کے خواہش مند ہیں۔ ہم مذاکراتی میز کو ترک نہیں کریں گے”۔

رئیسی نے ایران کے شہر سیمنان کا دورہ کیا اور امریکہ کے تہران سفارت خانے پر قبضے کی 42 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خظاب کیا۔

خطاب میں جوہری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم مفید اور نتائج پر مبنی مذاکرات کے حامی ہیں۔ ہم نہ تو، ایران سے پابندیاں ہٹائے جانے کے معاملے سے، پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی مذاکراتی میز کو ترک کریں گے۔ اس کے بدلے میں ہم کوئی ڈھیل بھی نہیں دیں گے۔

بحیرہ عمان میں امریکہ کی طرف سے ایرانی پیٹرول چُرانے کی کوشش سے متعل دعووں پر بات کرتے ہوئے رئیسی نے پاسدارانِ انقلابِ اسلامی فورسز کو سراہا اور کہا ہے کہ امریکہ علاقے میں داداگیری کرنا چاہتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں