English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ: ناسا پہلی دفعہ کسی خلائی گاڑی کو شہابیے سے ٹکرانے کے لئے چھوڑ رہا ہے

القمر

امریکہ کا خلائی ادارہ ‘ ناسا ‘، دنیا کو شہابیوں سے  محفوظ رکھنے کے لئے پہلی دفعہ ایک خلائی گاڑی کو دنیا کے مدار کے قریب ایک شہابیےسے ٹکرانے کے لئے خلاء میں بھیج رہا ہے۔

رواں ہفتے میں ایک شہابیے کے غیر محسوس شکل میں دنیا کو چھُوتے ہوئے  گزر جانے کے بعد ناسا نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ  24 نومبر کو شہابیوں سے ٹکرانے کے لئے ڈیزائن کی گئی پہلی خلائی گاڑی کو خلاء میں بھیج کر کسی ممکنہ حملے کے سدّباب کی ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کیا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق خلائی گاڑی    ڈارٹ ،ڈیڈیموس  شہابیہ سسٹم کے تقریباً 160 قطر والے ڈیمپورفوس نامی شہابیے سے 24 ہزار فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرائے گی۔

ڈارٹ کوآرڈینشن لیڈر نینسی چابوٹ کے مطابق اس تجرنے سے ہمارا مقصد شہابیے کو ختم کرنا نہیں بلکہ اس کے مدار کو ایک درجہ تبدیل کرنا ہے۔

ڈارٹ کو امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کی ونڈن برگ ائیر فورس بیس سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے چھوڑا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے