ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کپا دوکیہ میں سال کے پہلے 10 مہینوں میں ایک ملین9 لاکھ 17 ہزار657 ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کی سیر

ترکی کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں کپا دوکیہ  میں  سال کے پہلے 10 مہینوں میں ایک ملین  9 لاکھ 17 ہزار 657 ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے  سیر کی۔  

کپادوکیہ  ، جو اپنی پریوں کی چمنیوں، پتھروں سے کھدی ہوئی تاریخی عمارتوں، زیر زمین شہروں، گرم ہوا کے غباروں کی سیر ، اور گھوڑوں اور زمینی گاڑیوں کے ساتھ سفاری سرگرمیوں کے ساتھ پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، گزشتہ سال کووڈ 19  کی وجہ سے  صرف 8 لاکھ  74 ہزار 424 سیاحوں نے سیر کی تھی۔

رواں سال کے اسی عرصے میں ایک ملین  9 لاکھ 17 ہزار 657 سیاحوں نے خطے کے عجائب گھروں اور کھنڈرات کا دورہ کیا۔

زلزوئے کھنڈرات  کا  5 لاکھ 34 ہزار سیاحوں نے سیر کی  اس کے بعد 4 لاکھ  58 ہزار 776 سیاحوں سے  گیورمے اوپن ائیر میوزیم  اور اس کے بعد تیسرے نمبر پر 2  لاکھ 80 ہزار  سیاحوں سے   حاجی بیکتاش رہا۔  

اس خطے  کی سب سے زیادہ سیر   ماہ  اگست میں4 لاکھ  28 ہزار  88 افراد نے کی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں