مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دینے کے بعد بھی گز بھر کی لمبی زبانیں انہیں کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔
PDM اور مسلم لیگ ن عوام کے احساسات کی ترجمانی اور انکی تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہے، آپ کی دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے اور آپ کی آواز بننا چاہتی ہے۔ آپ کے خیال میں اس سلسلے میں ہمارا سب سے موثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے ؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 6, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مہنگائی کے حالیہ طوفان اور غریبوں کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذرا پوچھو لوگوں سے کہ وہ 2017ء والا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا تمہارا غربت، مہنگائی، بے روزگاری،بدامنی، دہشت گردی اور فاقہ کشی والا پاکستان؟
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ (ن) عوام کے احساسات کی ترجمانی اور ان کی تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہے۔
آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دینے کے بعد بھی گز بھر کی لمبی زبانیں انہیں کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔ ذرا پوچھو لوگوں سے کہ وہ 2017 والا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا تمہارا غربت، مہنگائی، بے روزگاری،بدامنی، دہشت گردی اور فاقہ کشی والا پاکستان؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 6, 2021
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے اور آپ کی آواز بننا چاہتی ہے۔ آپ کے خیال میں اس سلسلے میں ہمارا سب سے موثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے ؟
