English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو : ہائی وے پر تصادم،19 افراد ہلاک

القمر

میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کو وسطی شہر پیوبلا سے ملانے والی ہائی وے پر گزشتہ روز ایک حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

خبر کے مطابق ،حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب ہائی وے پر ایک ٹول بوتھ پر ایک کارگو ٹرک کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

ٹرک کے ٹکرانے کے بعد چند گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ 
میکسیکو کا وفاقی ادارہ برائے روڈز اینڈ برجز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیمپو لے کر جانے والے ٹرک کے بریک ٹول بوتھ اور پھر گاڑیوں سے ٹکرانے سے قبل فیل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ110 کلومیٹر طویل اس ہائی وے کو بڑی تعداد میں کارگو ٹرک استعمال کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے