مغربی افریقہ کے ملک سیرالیون کے دارالحکومت میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 100 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کے مطابق، آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جو کچھ دیر بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے سے ارد گرد کی عمارتیں اور دکانیں بھی لپیٹ میں آ گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد اب تک 100 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترکی نے اس حادثے میں جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
