English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ کے ثمرات آنا شروع، آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی

القمر

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے جس کے بعد بڑی ٹیموں نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسی ضمن میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، 1998 ء کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔

مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا، سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاک آسٹریلیا سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے