English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا آپ  جانتے ہیں۔10

القمر

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل برگاما،  تاریخ کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کا دارالحکومت رہ چکی ہے۔

 

ازمیر سے 130 کلو میٹرشمال میں واقع تحصیل برگاما 8 ہزار 500 سال قدیم  ہے، یہ شہر دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے سلطنتِ برگاما  کا دارالحکومت تھا یہی نہیں بلکہ تاریخ   بھر میں یہ شہر بیسیوں تہذیبوں کا گہوارہ رہا چکا ہے۔

 

اس قدیم شہر کا تاریخی نام پیرگامون  ہے۔ شہر تمام تر دشواریوں کے باوجود ایک عمودی چٹان کی چوٹی پر  ایک کامیاب شہری منصوبہ بندی کے ساتھ قائم کیا گیا اور ایک اہم شہری  آبادیاتی مرکز کی شکل اختیار کر گیا۔ شہر کا، 10 ہزار تماشائیوں کی صلاحیت کا حامل تھئیٹر  ، عمودی چٹان پر قائم تعمیری ساخت اور موبائل اسٹیج  والی عمارت  کے ساتھ طرزِ تعمیر کے اعتبار سے  ڈانیساس عبادت گاہ  کے ساتھ  مشابہت رکھتا ہے ۔ اس مشابہت کی وجہ سے معروف ترین قدیم تھئیٹروں میں شمار ہوتا ہے۔ ہیلنسٹک دور میں   اس شہر میں تعمیر کی گئی آبی گزرگاہ اُس دور کے لئے یک بڑی معماری کامیابی   کی حیثیت رکھتی ہے۔

 

برگاما کو 2014 میں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ یہ شہر تاریخ بھر میں قبضوں اور تباہیوں کا سامنا کرتا رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ایک  اسٹریٹجک مقام پر واقع ہونے کی وجہ سےہمیشہ آبادیاتی مرکز بنا رہا۔  یہی وجہ ہے کہ تارِیخ کے اسٹیج سے اس شہر کا نام کبھی بھی معدوم نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے