وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے مگر سندھ کی شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔
چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی ایکٹ 2021، پنجاب پریوینشن آف ہورڈنگ ایکٹ 2020 اور پنجاب رجسٹریشن آف گوڈاونز ایکٹ 2014 کی قوانین پر ہر صورت عملدرامد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم pic.twitter.com/Q6jECuTx5l
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 8, 2021
