English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن میں قیام امن کی کوششیں مشکل نظر آتی ہیں: اقوام متحدہ

القمر

اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن ہانس گرنڈبیرگ نے کہا ہے کہ یمن میں قیام امن کی کوششیں مشکلات کی شکار ہیں۔
عالمی مندوب کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب یمن کے شمالی حصے میں سعودی اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں 115 حوثی باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

 سویڈیش سفارت کار نے عالمی مندوب برائے یمن کا منصب ابھی ستمبر ہی میں سنبھالا ہے۔
ان کی جانب سے یہ تبصرہ یمنی شہر تعز کے دورے کے موقع پر سامنے آیا۔

 مندوب کا کہنا تھا کہ عسکری کارروائیوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے