جاپان کے شمال مشرقی صوبے آکیٹا میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔
کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبہ آکیٹا کے علاقے یوکوٹے کے ایک پولٹری فارم میں سیزن کے پہلے برڈ فلو کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔
پولیٹری فارم کے ڈاکٹر برائے حیوانات نے فارم میں مرغیوں کی اموات میں اضافے پر صحت کے مقامی شعبے کو آگاہ کیا۔
پولٹری فارم میں ٹیسٹ کے نتیجے میں 13 مرغیوں میں سے 12 میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وزارت زراعت کو حالات سے مطلع کر دیا گیا ہے۔
