English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس: ہم جوہری پاور پلانٹ تعمیر کریں گے

القمر

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں ملکی خود انحصاری کی ضمانت کے لئے بیسیوں سال بعد ہم جوہری پاور پلانٹ تعمیر کر رہے ہیں۔

عوام سے خطاب میں ماکرون نے کورونا وائرس وباء اور اقتصادیات سے متعلق بیانات جاری کئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مباحث اور پُر تشدد واقعات کا سبب بننے والے مظاہروں کی وجہ ‘یعنی ریٹائرمنٹ’ سے متعلق اصلاحات کاروائیوں کے دوبارہ سے آغاز کے لئے ضروری شرائط طے نہیں پائیں۔

 ماکرون نے کہا ہے کہ ملک کی داخلی سلامتی کے بارے میں ایک قانونی بِل تیار ہو گیا ہے۔ یہ بِل پولیس کو زیادہ امکانات فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں ہم نے انرجی کے شعبے میں ملکی خود انحصاری کو ضمانت میں لینے کے لئے بیسیوں سال بعد جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل تجدید انرجی کے لئے بھی سرمایہ کاری جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرانس 2030 تک متعدد شعبوں میں 30 بلین یورو سرمایہ کاری کرے گا۔ ہم ثابت کر دیں گے کہ ہم تعلیم، صنعت اور زراعت کے شعبوں میں ایک "بڑی طاقت” ہیں۔ ایک ایسے دور میں کہ جب دنیا بھر میں عدم استحکام اور باہمی اختلافات کا دورہ دورہ ہے فرانس 2022 کے آغاز میں یورپی یونین کے ٹرم چئیرمین کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

کووِڈ۔19 کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 ہیلتھ پرمنٹ کے اطلاق سے وباء کے خلاف موئثر جدوجہد کی گئی ہے۔ انہوں نے وباء کے خلاف محتاط طرزِ عمل اختیار کرنے کی اور ویکسین نہ لگوانے والے 6 ملین افراد سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے