English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب نے اب تک وصول کیے گئے 8 کھرب ساڑھے 21 ارب روپے کی تفصیلات جاری کر دیں

القمر

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے اب تک وصول کیے گئے 8 کھرب ساڑھے 21 ارب روپے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے 5 کھرب 65 کروڑ سے زائد رقم بالواسطہ وصول کیں جب کہ بینک نا دہندگان سے تقریباً 1 کھرب 98 کروڑ وصول کئے گئے۔ نیب نے رضاکارانہ واپسی اور پلی بار گین کے تحت 76 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے۔

نیب کے مطابق احتساب عدالتوں کی طرف سے عائد کئے گئے جرمانوں کی مد میں 45 ارب 90 کروڑروپے وصول کئے گئے۔ قبضے میں لی گئیں املاک اور دیگر اثاثہ جات کے تخمینہ سے شمار کی گئی رقوم بالواسطہ وصولی کے زمرے میں آتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے