English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اتاترک کی برسی پر اسپیکر، نائب صدر اور وزیر دفاع کے خصوصی پیغامات

القمر

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے جمہوریہ  ترکی کے بانی غازی مصطفی کمال اتاترک کی 83 ویں برسی کے موقع پر ایک پیغام جاری  کیا۔

مصطفیٰ شنتوپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم گرینڈ نیشنل اسمبلی کے پہلے اسپیکر، قومی جدوجہد کے کمانڈر انچیف، جمہوریہ کے بانی، غازی مصطفی کمال اتاترک کو ان کی وفات کی 83ویں برسی یاد کے موقع خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غازی مصطفی کمال اتاترک کو سمجھنے کا مطلب ہے کہ "ہمیشہ ترکی کے قومی مفادات کو ترجیح دینا، مکمل آزادی، ایک باوقار مستقبل، سائنسی ترقی اور ترقی کی میراث کا تحفظ کرنا ہے، سات دشمنوں کے خلاف یک جان یک قلب ہو کر  ترک قوم کی جدوجہد میں اپنی اعلی قیادت کے بدولت  ساتھ  اتاترک نے  دنیا بھر کے لیے  مثال  تشکیل دی تھی۔

"اتاترک ایک ایسا رہنما ہے جس نے ہماری قوم کی مکمل آزادی کے نظریے کو مجسم کیا۔ آپ نے اور ان کے ساتھیوں نے نہ صرف ہمارے  وطن کو آئندہ کی  نسلوں کے لیے ورثے میں چھوڑا  بلکہ ایک قومی نظریے کی بھی داغ بیل ڈالی جس کے دفاع کے  لیے  ہم اپنی جانوں کی قربانی دینے  کے لیے پرعزم ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا اگر ہمارا ملک امن و سکون کے ساتھ مستقبل کی طرف گامزن ہے جبکہ پوری دنیا انتشار کا شکار ہے تو یہ صرف اس مقصد اور نقطہ نظر سے ممکن ہے جو ان کی قیادت میں قومی جدوجہد کے ہیروز نے ہمارے سامنے رکھا۔ہر ایک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری قوم عزم و حوصلے کے ساتھ ابد تک مکمل طور پر ’’آزاد اور عظیم ترکی‘‘کے راستے پر گامزن رہے گی۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی اتاترک کی 83 ویں برسی کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔

جناب اوکتائے نے اپنے پیغام میں کہا  کہ”میں جمہوریہ ترکی  کے بانی، غازی مصطفی کمال اتاترک کو ان کی 83 ویں برسی پر احترام، تشکر اور ان کے لیے دعائے مغفرت کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔

وزیر  دفاع خلوصی آقار نے "10 نومبر اتاترک کی یاد” کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اتاترک، جو اپنے اصولوں اور افکار کے ساتھ ترک قوم کے ذہنوں اور دلوں میں زندہ ہیں ۔

 اپنے پیغام میں آقار نے کہا کہ اتاترک، جنہوں نے قومی جدوجہد کو فتح سے ہمکنار کیا اور قیامِ جمہوریت  کے ساتھ اسے فتح کا تاج پہنایا، وہ نہ صرف ترکی کی تاریخ میں بلکہ عالمی تاریخ کے اہم ترین رہنماؤں اور سیاستدانوں میں سے ایک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے