English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: ریڈ لسٹ میں مطلوب دہشت گرد کو غیر فعال بنا دیا گیا

القمر

ترکی کے سرحد پار انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دائرہ کار میں عراق کے شمالی علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی ریڈ لسٹ میں مطلوب دہشت گرد کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT اور ترک مسلح افواج نے عراق کے شمال میں PKK کے خلاف  مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن میں PKK/KCK کی ریڈ لسٹ میں مطلوب اور نام نہاد مرکزی کمیٹی کی رکن دہشت گرد نازلی تاش پنار کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف دہشت گرد تنظیم PKK میں اندر سے بھی توڑ پھوڑ کا عمل جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز کے پُر عزم آپریشنوں اور کامیاب اقدامات کے نتیجے میں ترکی کے عاری ضلعی جینڈرمیری کمانڈ آفس کی طرف سے جاری ‘قائل پروگرام’ کے نتیجے میں PKK کے ایک دہشت گرد نے شرناک سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے