ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا میں مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک

سری لنکا میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے باعث ہونے والی آفات اور حادثات میں 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ ینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں سے ہونے والی آفات اور حادثات میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک شخص لاپتہ ہے اور زیادہ تر اموات ڈوبنے اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے 5 ہزار سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا، اور یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرین نے اپنے رشتہ داروں کے پاس یا ریاست کی طرف سے فراہم کردہ امدادی مراکز میں پناہ لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں