وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے لیبیائی سرکاری اعلی کونسل کے صدر خالد الا مشری سے ملاقات کی۔
جناب چاوش اولو نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ ہم نے لیبیائی سرکاری اعلی کونسل کے صدر مشری کی اس سے قبل ماہ ستمبر میں مہمان نوازی کی تھی۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ مشری کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال اور تازہ پیش رفت پر بات چیت ہوئی ہے۔ لیبیا میں استحکام، خوشحالی اور امن کا قیام ہمارا واحد مقصد اور خواہش ہے۔ اس مقصد کے تحت ہمارا لیبیائی بھائیوں سے تعاون جاری ہے۔
