English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: صدر ایردوان کی زیرِ قیادت سرکاری حکام کی مزار اتا ترک پر حاضری

القمر

جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 83 ویں برسی کے موقع پر مزار اتاترک پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت، سرکاری حکام، سیاسی پارٹیوں کے چئیر مینوں، فوجی و سِول نمائندوں پر مشتمل وفد نے مزار اتاترک پر حاضری دی۔

صدر ایردوان نے اپنے وفد کے ہمراہ مزار پر پھول چڑھائے اور احترام خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

یہاں سے صدر ایردوان مزار میں واقع میثاق ملّی بُرج میں پہنچے اور یادگاری دفتر میں دستخط کئے۔

اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "عزیز اتاترک آج 83 برسی کے موقع پر ایک دفعہ پھر آپ کی ذاتِ عالی کو دعائے رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ ہر طرح کے بدخواہوں کے باوجود ہم آپ کے قائم کردہ جمہوریہ ترکی کو ترقی دینے اور علاقے اور دنیا کا درخشندہ ستارہ بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم، تعلیم، صحت، سلامتی اور صنعتی سمیت ہر شعبے میں حاصل کردہ تاریخی کامیابیوں کے ساتھ 2023 کے اہداف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہم اپنی ملکی سالمیت، حکومتی بقاء، نجیب ملّت کے اتحاد اور اپنی قدیم اقدار پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ آللہ آپ کی رُوح کو شاد کرے”۔

مصطفیٰ کمال اتاترک کی وفات کی گھڑی یعنی 9 بج کر 5 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے۔ راستہ چلتے شہری رُک گئے، چلتی گاڑیاں رُک گئیں اور ان میں سوار افراد نے گاڑیوں سے نکل کر سائرن کی آواز کے ساتھ احتراماً خاموشی اختیار کی۔

اس موقع پر بعض شہری اپنے آنسووں پر قابو نہیں رکھ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے