English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیلاروسی صدر پوٹین کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں:حکومت پولینڈ

القمر

پولینڈ کے وزیراعظم میتھیو موراوسکی نے کہا ہے کہ  پناہ گزینوں کے معاملے پر بیلار روس کے صدر الیکسینڈر لوکا شینکو  نے روسی ہم منصب ولا دیمیر پوٹین کی ہدایات پر عمل کیا ہے۔

مورا وسکی نے پولش۔بیلاروس سرحد پر پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق  پولش پارلیمان میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس کے دوران انہوں نے اس صورت حال کا الزام روس پر لگایا ۔

پولش وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی اور اس کی سرحدوں پر گزشتہ تیس سالوں میں رونما ہونے والا یہ پہلا تنازعہ ہے، روس اپنی سابقہ شاہی سیاست  کے نقش قدم پر چل رہا ہے جبکہ  بیلاروسی صدر  لوکا شینکو اپنے روسی ہم منصب کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔

پولش وزیر داخلہ ماریس کامنسکی  نے بتایا ہے کہ اس وقت  ہماری سرحد پر دو تا چار ہزار  بیلاروسی پناہ گزین موجود ہیں،پولیند پناہ گزینوں کی گزر گاہ نہیں بنے گا،روس مشرقی و وسطی یورپ میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے جبکہ بیلاروسی صدر کا  مقصد یورپی یونین پر اپنی طاقت کی دھونس جماتے ہوئے پابندیوں کا خاتمہ کروانا بھی ہے۔

پولش خبر ایجنسی PAP کا کہنا ہے کہ  پناہ گزینوں کے بحران پر یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل آج  پولینڈ میں وزیراعظم مورا وسکی سے ملاقات کریں گے۔

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے