وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو وہ میچ دیکھنے ضرور جائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، اس لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔
آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے.پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے. امید یے اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے. پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے اور جیت کے لئے دعا گو ہے. انشاءاللہ آج کا میچ ضرور جیتیں گے@fawadchaudhry pic.twitter.com/iulLLPA47u
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) November 11, 2021
