English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی صنعتی پیداوار میں 8،9 فیصد اضافہ

القمر

ترکی کی صنعتی پیداوار میں ماہ ستمبر کے دوران سالانہ سطح پر 8،9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکی محکمہ شماریات نے ماہِ ستمبر میں صنعتی پیداوار کے انڈیکس نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کی رُو سے ماہِ ستمبر میں کیلنڈر اثرات سے پاک صنعتی پیداوار میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8،9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

صنعت کے زیریں سیکٹروں کا مشاہدہ کئے جانے پر ماہِ ستمبر میں معدنیات اور کان کنی سیکٹر کے انڈیکس میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7،9 فیصد، پیداواری صنعتی سیکٹر کے انڈیکس میں 9،7 فیصد، بجلی، گیس، اسٹیم اور ائیر کنڈیشنگ کے پیداواری اور تقسیم سیکٹر میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کیلنڈر اثرات کے ساتھ صنعتی پیداواری انڈیکس میں سالانہ سطح پر 8،82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے